وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے مشیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اور ایم پی اے اورکزئی جناب سید غازی غزن جمال اور ڈپٹی کمشنر اور جناب واصل خان خٹک نے قوم علی خیل کے متاثرہ خاندان کو حکومت کی طرف سے مبلغ دس لاکھ روپے معاوضہ کے چیک حوالے کر دیئے۔ اور مرحومین کے لئے دُعا کی۔ واضح رہے کہ مورخہ 2020-4-21 کو گاوْں کوٹ قوم علی خیل ایریا میں مرحوم غنی بادشاہ کے گھر پر بڑا پتھر گرنے سے اُنکے دو معصوم بچے شہید ہوگئے تھے اور اِن بچوں کی ماں شدید زخمی ہو گئی تھی۔ متاثرہ خاندان نے اُنکے دُکھ میں بھر پور شامل ہونے پر ضلعی انتظامیہ اورکزئی اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔