اس ضمن میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف کاروباری مراکز، مارٹس، کلینکس وغیرہ کا معائنہ کیاجبکہ حکومتی احکامات و ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی کرتے ہوئے 8 کو گرفتار کر لیا جنکے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے اشیاء خوردنوش کی دکانوں کی چیکینگ کی جبکہ حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ مناسب معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی جبکہ خلاف ورزی پر کئی دکانداروں کو جرمانہ کیا۔ مذید ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف مساجد کا معائنہ کیا جبکہ حتیاطی تدابیر کے تحت مسجد سے کارپیٹس کو ہٹا دیا اور متعلقہ عملہ کم از کم 6 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔