چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی نے چیف ایگزیکٹیو ڈبلیو ایس ایس سی شیدا محمدکو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آنے سے پہلے حلقہ پی کے 5کے تمام مسجدوں سمیت محلوں میں چراثیم کش سپرے اور صفائی ستھرائی کیا جائے جبکہ جن علاقوں میں صاف پانی فراہمی کا مسئلہ ہے وہ فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ عوام کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پانی کا مسئلہ نہ ہوعوام کو بروقت پانی کی ترسیل یقینی ہووہ سیدوشریف میں حلقہ پی کے 5 میں ماہ رمضان میں واٹر سپلائی پلان اورکورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں ڈبلیو ایس ایس سی کے جنرل منیجر آصف سلیم بھی موجودتھا فضل حکیم خان نے افسران پر واضح کردیا کہ رمضان کی مقدس مہینے میں حلقہ پی کے 5 میں پانی کی قلت کو برداشت نہیں کروں گا انہوں نے کہا کہ  حکومت عوام کی حکومت ہے اورہر شہری کو ان کی جائز حقوق فراہم کرنا موجودہ حکومت کی ترجیح ہے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات کئے جائے اور عوام سے اپیل کیا جائے کہ وہ حکومت کی واضح کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔