ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مالی منفعت لینے والے تین انسپکٹرز، پانچ سب انسپکٹرز اور سات اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 27ہیڈ کانسٹیبل، 73کانسٹیبلان،182 سپیشل پولیس فورس جوانان، دو کلریکل سٹاف سمیت چار کلاس فور کو باقاعدہ طور پر شوکاز نوٹس جاری کر دی مذکورہ اہلکاروں پر الزام تھا کہ ان کی بیویوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے غریب خاندانوں کے لئے مختص رقوم وصول کیں اور ان کا یہ اقدام سرکاری ملازمت کے قواعد و ضوابط اور نظم و ضبط سے متصادم تھا ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ ملک اعجاز کی طرف سے ایسے ملازمین کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی گئی، جاری کردہ شوکاز نوٹس میں سات دن کا وقت مقرر کر دیا گیا ہے ضلع بھر میں ٹوٹل تین سو تین پولیس افسران اور جوانوں کو شوکاز مل چکے ہیں تاہم اس میں سات دن کا وقت بھی دیا گیا ہے تاکہ وہ مقررہ وقت میں اپنا جواب جمع کریں تسلی بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔