ضیاء اللہ بنگش نے سینٹر پر مالی امداد کے تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور رقم کی ترسیل کے طریقہ کار کو چیک کیا، کی عوام سے سینٹر پر رقم کی ترسیل کے دوران کرونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنانے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی اپیل۔ وزیراعظم عمران خان اس مشکل وقت میں اپنے ملک کے غریب کا احساس کر رہے ہیں اور ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں، مستحقین افراد کو ریلیف دینے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، احساس کفالت پروگرام سے غریب اور بے سہارا لوگوں کو سہارا ملا ہے. شفاف طریقے سے مستحقین تک رقم کی ترسیل جاری ہے، بغیر کسی سیاسی مداخلت غریبوں کو احساس پروگرام کے تحت ان کا حق مل رہا ہے۔