ڈویژنل کمشنر بنوں عادل صدیق اور ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن نے اتوار کے روز کاشو پُل ڈومیل ضلع بنوں سے’پلانٹ فار پاکستان’ پروگرام کے تحت 20ہزار پودے لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔شجرکاری کیاس پروگرام میں ضلع بنوں میں تعلیمی، سرکاری اور سماجی حلقوں کے تعاون سے 49ہزار پودے لگائیں جائیں گے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فارسٹ افیسراپنے عملے سمیت سکولوں اور کالجوں کے طلباء اور عوام کی کثیر تعداد نے شجرکاری میں بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق نے اس مہم کو صدقہ جاریہ قرار دیکر ”ایک بشر دو شجر” مہم کو کامیاب بنانے کے لئے عوام سے بھر پور حصہ لینے کی اپیل کی جبکہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات نے پودوں کے افزائش کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا پختہ ارادہ کیا۔رواں مہم پلانٹس فار پاکستان پروگرام مہم کے تحت پورے صوبے میں 5 ملین پودوں کی شجرکاری کی جائے گی۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اپنے پچھلے دور میں ایک ارب پودے لگانے کی مہم کو کامیاب بنایا تھا۔جس کی وجہ سے نہ صرف صوبائی جنگلات میں 6.3 فیصد اضافہ ہوا تھابلکہ 5لاکھ سے زیادہ لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہو چکے تھے۔