عوامی شکایات پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد کی خصوصی احکامات پر حکومت کی جانب سے مستحقین کو احساس کفالت پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم کی ادائیگیوں میں دھوکہ دہی اور فریب سے عوام الناس کو لوٹنے والے عناصر کے خلاف ایس ایچ او تھانہ گلبانڈی ایس آئی نورزمان خان نے کاروائی کی اور عنایت اللہ ولدرحمت اللہ ساکن برہ تھیڑہ پاندھیڑ کو گرفتار کرلیا گرفتارملزم کے قبضہ سے لوگوں سے لوٹی گئی رقم مبلغ 21000 روپے قبضہ پولیس میں کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ گلبانڈی میں درج کیاگیا۔