کرونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرں و دیگر طبی عملےکو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ سول ہسپتال گڑھی حبیب اللہ اور تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال بالاکوٹ کے طبی عملے کو حفاظتی کٹس فراہم کر دی گئی ہیں ۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومتی لاک ڈاؤن کی پاسداری اور طبی ماہرین کی طرف سے دی جانے والی احتیاطی تدابیر پر عملداری بہت ضروری ہے۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک کر اس وبا کو مکمل شکست دے سکتے ہیں۔ تا حال چونکہ اس وائرس کے خلاف کوئی ویکسین میسر نہیں اس لئے احتیاط ہی واحد علاج ہے۔  کرونا وائرس کے  پھیلاؤ کے پیش نظر اٹھائے گئے حکومتی اقدامات بہت کٹھن لیکن ناگزیر تھے۔  پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی وصوبائی حکومتیں لاک ڈاؤن کے دوران متوسط اور غریب طبقے کیلئے مالی امداد فراہم کر رہی ہیں۔ ہماری حکومت غریب اور دھاڑی دار طبقے کو لاوارث اور بے آسرا نہیں چھوڑا۔  سول ھسپتال گڑھی حبیب اللہ اور تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال بالآکوٹ میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی کٹس بھی فراہم کر دی ہیں۔  ڈاکٹرز کرونا کے خلاف اس جنگ میں پہلی صف میں کھڑے ہیں اور صوبائی حکومت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے طبی عملے کی تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے۔