چیئرمین نے کہا ہے کہ کسی کو بھی عوام کا حق مارنے نہیں دوں گااحساس پروگرام کے تحت بارہ ہزار روپے کی تقسیم میں غریب عوام کے پیسوں سے غیر قانونی کٹوتی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی عوام غیر قانونی کٹوتی کرنے والے ریٹالیرز پر سخت نظر رکھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سوات میں احساس پروگرام کے تحت12ہزار روپے کیش کی تقسیم کے مختلف ڈسٹری بیوشن سنٹرز کے معائنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ ہمیں لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کی مشکلات کا بھرپوراحساس ہے اس مشکل گھڑی میں حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت مالی امداد کا مقصد کوروناوائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن سے متاثرہ معاشرے کے محروم طبقات کی مدد کرنا ہے فضل حکیم خان یوسفزئی نے وہاں پر موجود متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ ڈسٹری بیوشن سنٹرز میں رقم وصول کرنے والی مستحقین خواتین کے لئے بہترین سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ سینیٹائزر اور ہاتھ دھونے کے پانی کا خاص خیال رکھا جائے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھ کر لوگوں تک ریلیف پہنچائیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جہاں جہاں سنٹرز قائم ہیں وہاں تعینات عملہ اور پولیس اہلکاروں کو بتایا جائے کہ ہجوم نہ بنائیں اور آئے ہوئے خواتین کو سمجھا کر ایک دوسرے سے فاصلے پر بٹھایا جائے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ نہ ہوں۔