ضلع بونیر بھر میں 41 سنٹرز پر احساس کفالت پروگرام کے تحت پیسے تقسیم کئے جارہے ہیں احساس کفالت پروگرام سنٹرز پر 200سے زائد پولیس افسران جوانان ڈیوٹی پر مامور کئے گئے ہیں جس کی نگرانی براہ راست ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز کر رہے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے کہا کہ بونیر پولیس نہ صرف کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے بلکہ احساس کفالت پروگرام کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنا رہی ہے تمام پولیس افسران سوشل ڈسٹینس کے تحت احساس کفالت پروگرام میں مستحقین کو رقم کی تقسیم یقینی بنائیں تمام پولیس افسران ڈیوٹی پر ماسک،گلوز اور سینیٹائرز کے استعمال کو یقینی بنائیں پولیس افسران احساس کفالت پروگرام میں آنے والوں سے خوش اخلاقی اور احسن طریقہ سے پیش آئیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے عوام سے بھی اپیل کی کہ صرف وہ لوگ رقم کی وصولی کیلئے تشریف لائیں جنہیں بذریعہ فون اطلاع دی گئی ہو یا جو پہلے سے احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہورہے ہوں کورونا خدشات کے پیش نظر غیر ضروری رش اور ہجوم بنانے سے گریز کریں اور کہا کہ عوام حکومتی ہدایات پر عمل کرکے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے پولیس و انتظامیہ کا ساتھ دیں۔