واسا اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے نبھارہی ہے مینگورہ شہر و یونین کونسلز کے مختلف علاقوں میں ہاتھ دھونے کیلئے واٹر ٹینک اور صابن رکھے گئے ہیں جو اس وبائی صورتحال میں لوگوں کو ہاتھ دھونے کی تدبیر ہے اور شہری اس سے مستفید ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار واسا کے چیف ایگزیکٹیو شیدا محمد نے پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 سوات کے مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وبائی صورتحال میں احتیاط سب سے بہتر اور واحد ذریعہ ہے کہ اس وائرس سے بچا جائے لہٰذا احتیاطی تدابیر کو اپنایا جائے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس وباء ہے اور اس وباء کی وجہ سے نفرتیں پھیلانا ٹھیک نہیں ہے البتہ احتیاط ضروری ہے اور اس صورتحال میں احتیاط سے کام لیا جائے اب اس کے مریض یا اس وباء سے ہونے والی فوتگیوں کیلئے ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں اور مزید بھی ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگارہے ہیں لیکن آپ کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں لہٰذا اگر عوام اس دوران گھروں تک محدود رہے تو ایمرجنسی ڈیوٹی دینے والے اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے نبھائینگے انہوں نے کہا کہ محکمہ واسا اس ہنگامی حالات میں بھی شہریوں کو سہولیات کیلئے کوشاں ہیں چاہے وہ صفائی وستھرائی ہو، پانی کا مسئلہ ہو یا اس وبائی صورتحال میں سپرے کرنا ہو لہٰذا عوام کسی بھی مسئلے کیلئے ہم سے رابطہ کریں اور غیر ضروری گھومنے پھرنے سے پرہیز کرکے گھروں تک محدود رہیں۔