پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد خان آفرید ی کا مختصر دورہ سوات ۔کرونا وائرس کی وباء سے مثاثرہ سوات کے غریب خاندانوں میں خوراک کی اشیاء تقسیم کرنے کے لئے سوات فلاحی تنظیم کے رضا کاروں کے ساتھ ملاقات کی، اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود، ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، اے ڈی سی حامد خان، اے سی عا مر علی شاہ اور سوات فلاحی تنطیم کے رکن فضل خالق بھی موجود تھے، شاہد خان افریدی نے چندخاندانوں میں باعزت طریقے سے خوراکی اشیاء تقسیم کیں،جب کہ سوات فلاحی تنظیم کو 250 مزید خاندانوں میں باعزت طریقے سے ان کی دہلیز پر خوراکی اشیاء تقسیم کرے گی، شاہد خان آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ سوات کے لوگوں نے مجھے ہمیشہ پیار اور عزت دی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہوں، رمضان میں دوبارہ آکر غریب خاندانوں کی مددکروں گا، انہوں نے کرونا وائرس کی وبا ء سے بچنے کے لئے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور محمکہ صحت کے بتائے ہوئے تجاویز پر عمل کریں تاکہ وباء پر قابوپایا جا سکے،، کمشنرملاکنڈ ڈیوژن ریا ض خان محسود اور ڈپٹی کمنشر ثاقب رضا اسلم نے ان کا شکریہ ادا کیا، مختصر دورے کے بعد وہ چترال کے لئے روانہ ہوئے جہاں وہ غریب خاندانوں میں ریلیف پیکج تقسیم کریں گے۔