چین میںتوانائی کے شعبے میں سرکاری سطح پر کام کرنے والی کمپنی  کے ایک وفدنے کنٹری ہیڈ کی قیادت میں صوبائی محکمہ توانائی وبرقیات کا دورہ کیا اورکمپنی کی طرف سے عالمی وباء کوروناوائرس کے خلاف دس ہزارحفاظتی ماسکس خیبرپختونخواحکومت کوعطیہ کئے۔اس سلسلے میں چینی توانائی کمپنی کے وفدنے وزیراعلیٰ کے مشیرتوانائی حمایت اللہ خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری توانائی محمدزبیرخان کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری توانائی افتخاراحمدمروت،چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرنعیم خان اورڈپٹی سیکرٹری توانائی زوہیب حیات بھی موجود تھے۔چینی توانائی کمپنی کے وفد کے کوروناوائرس کے خلاف صوبائی حکومت کے اٹھائے گئے بروقت اورفوری اقدامات کی تعریف کی۔مشیرتوانائی حمایت اللہ خان نے چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کے لئے کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کوسراہا۔آخرمیں چینی کمپنی کی طرف سے مشیر توانائی کودس ہزارحفاظتی ماسکس حوالے کئے گئے۔