شانگلہ حالیہ لاک ڈاؤن اور علاقہ بیلے بابا میں مثبت کیس رپورٹ ہونے کے بعد علاقہ بدستور سیل، علاقہ بیلے بابااور گرد و نواح کے لوگ اپنے گھروں تک محدود رہے، خلاف ورزی پر پولیس کا ایکشن متعدد گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے گئے، علاقہ بیلے بابا میں مزید نفری بڑھا دی گئی عوام کے ساتھ مشکل وقت میں نرمی کرنا ان کی جانوں سے کھیلنے اور پورے علاقے کو وبائی مرض کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کا گزشتہ روز متاثرہ علاقہ بیلے بابا کا دوبارہ دورے کے موقع پر پولیس افسران اور جوانوں کو خطاب۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے گزشتہ روز دوبارہ متاثرہ علاقہ بیلے بابا کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے جاری لاک ڈاؤن اور علاقہ بدستور سیل ہونے کے بعد مکمل جائزہ لیتے ہوئے پولیس افسران کو ہدایت جاری کر دی کہ حکومتی پالیسی کے مطابق اس جاری وباء کے خلاف ہم سب نے متحد ہو کرلڑنا ہے تاہم کسی بھی جگہ خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے ہمارامقصد ان شہریوں کو موذی مرض سے بچانا ہے لیکن عوام مسلسل موذی مرض کو مزاق سمجھ کر خود اپنے آپ اور پورے علاقے کو خطرے کی طرف دھکیل رہا ہے آج خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس نے پندرہ مقدمات درج کر لئے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے علاقہ بیلے بابا میں مزید نفری بڑھا کر انہیں ہدایت جاری کر دی کہ جاری لاک ڈاؤن کے موقع پر شہریوں سے نرمی کرنا ان کی زندگیاں داؤ پر لگا نے کی مترادف ہے کیونکہ جب تک شہری آپس میں مل رہے ہیں جس سے رش بن جاتی ہے تب کورونا وائرس آسانی سے ایک دوسرے کو منتقل ہو جاتی ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے مزید عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا را اپنے آپ اور پورے علاقوں کواس وبائی مرض سے بچائیں اور جاری لاک ڈاؤن کے موقع پر پولیس کے ساتھ تعاون کریں یہ ایک ایسا وائرس ہے جو دیکھنے میں نظر نہیں آتا بلکہ پھیلاؤ اسکی بہت زیادہ ہوتی ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے شہریوں کو بتایا کہ شانگلہ پولیس چوکس ہیں ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشوں کے خلاف مسلسل کاروائی کر رہے ہیں تاہم شہری پولیس کے ساتھ تعاون کرکے اس و باء کو ہم شکست دے سکتے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے علاقہ دونکاچہ چوگا کی لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پولیس کے ساتھ تعاون کرکے وہاں پر وائرس کی مزید پھیلاؤ سے روکا اب وہاں پر حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے اس موقع پر ڈی ایس پی الپوری ظاہر شاہ خان اور دیگر افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام تھانہ جات، چوکیات،چیک پوسٹوں اور دیگر پولیس کی انسٹالیشن میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے کلورین جراثیم کش سپرے دوبارہ شروع کی جائے تاکہ پولیس جوان اس موذی مرض سے محفوظ رہے پولیس فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہی ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے دورے کے موقع پر تمام جوانوں میں انعامات تقسیم کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں شانگلہ کی دلیر فورس کا سربراہ ہوں انہوں نے ہمیشہ اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر عوام کی بے پناہ خدمات سر انجام دی ہے۔