ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد وزیر نے کہاہے کہ جھنڈے تبلیغی مرکز میں 164غیر ملکیوں میں سے 3میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جس کے بعد تبلیغی مرکز کو قرنطینہ میں تبدیل کردیاگیاہے،اب تک 376افراد کے سیمپلزر لئے گئے ہیں 79پازیٹو جبکہ 93کے رزلٹ نیگیٹو ہیں 191کے ٹسٹ رزلٹ ابھی موصول نہیں ہوئے،ہمارے پاس خوراک کی ایک ماہ کا سٹاک موجود ہے،صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے وہ اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں کرونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دے رہے تھے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ 18مارچ کو منگا میں پہلا پازیٹو کیس آیا جس کے پانچ گھٹنے بعد سعادت خان جان بحق ہوگئے جس کی اسلامی طریقہ کار کے مطابق تجہیز وتکفین ایک کٹھن مرحلہ تھالیکن انتظامیہ،پولیس اور شہریوں کے باہمی تعاون سے یہ مرحلہ بخیریت پایہ تکمیل کو پہنچا انہوں نے کہاکہ 19مارچ کو 56000ہزار آبادی والے یونین کونسل منگا میں لاک ڈاؤن کیاگیا ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اس وقت مردان میں تین قرنطینہ سنٹر زہیں سب سے بڑا سنٹر عبدالولی خان یونیورسٹی قائم ہے جہاں 350کمرے ہیں ایم ایم سی اور ڈی ایچ کیو بھی آئیسولیشن وارڈز ہیں انہوں نے کہاکہ صورتحال قابو میں ہے اور منگا کے علاوہ کسی دوسرے علاقے سے پازیٹو کیس نہیں آیاہے انہوں نے کہاکہ شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور اب تک تین سوسے زائد افراد کو گرفتارکرلیاگیاہے ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ منگا کے لئے وزیراعلیٰ کی طرف سے 800پیکجز تقسیم کئے گئے انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ ریلیف کی طرف سے مردان کو 10کروڑکے فنڈز ملے ہیں ضرورت پڑنے پرمزید فنڈز کا مطالبہ کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ مردان میں اشیائے خورونوش کی کوئی قلت نہیں ہمارے پاس میں وافر مقدار میں سٹاک موجود ہے۔