صوبے کی 43فیصد آبادی اس پیکج سے مستفید ہو گی۔ اس پیکج کے تحت احساس پروگرام کے توسط سے صوبے کی 19لاکھ آبادی کو ماہانہ 5000روپے نقد دئیے جائیں گے۔ صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے گیارہ ارب 60کروڑ روپے مہیا کرے گی۔ کاروبائی طبقے کو ریلیف دینے کے لئے صوبائی حکومت نے ٹیکسوں میں پانچ ارب روپے چھوٹ بھی دے دی ہے جبکہ بینک آف خیبر سے لئے گئے قرضوں کی واپسی کی مدت میں بھی توسیع دی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے لئے امدادی پیکج کی مد میں آٹھ ارب روپے کی منظور دی گئی ہے۔ جبکہ محکمہ ریلیف کو اس مقصد کے لئے چھ ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر صوبائی حکومت نے عوام کے لئے ریلیف پیکج کی مد میں 32ارب روپے کی منظور ی دی ہے۔ ضلع مردان کے علاقہ مانگا کے عوام کے لئے فوڈ پیکج کی منظوری دی گئی ہے اور آنے والے دنوں میں اس پیکج میں اضافہ بھی کیا جائیگا۔