بونیرپولیس نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے چینی طرز کے حفاظتی سوٹ تیار کرلیے یہ حفا ظتی سوٹ آئسولیشن وارڈ،قائم شدہ قرنطینہ سنٹرز اور ضلع کے داخلی چیک پوسٹوں پرتعینات پولیس ملازمین پہنیں گے تاکہ پولیس ملازمین خود اس وباء سے بچ کر عوام کی خدمت میں سرشار رہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے کہاکہ پہلے مرحلے میں اس طرح کے100 سوٹ تیار کئے گئے ہیں جوسیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکار استعمال کریں گے جبکہ مزید بھی سینکڑوں سوٹ تیار کئے جائیں گے۔