خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ڈی جی کے پی فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ بازاروں میں خوراک کی آمد و رسد کا جائزہ لیا اس موقع پر منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائیاں کی ٹاسک فورس ٹیم نے آٹے کے ملوں کا معائنہ کیا اور مل سے سپلائی کیا جانے والے آٹے کی مکمل معلومات اکھٹا کر کے آٹے کے ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پے جا کر چیک کیا گیا اور اس بات کی مکمل تسلی کی کہ عوام کو آٹا سرکاری نرخنامے پر مہیا کیا جا رہا ہے فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر  کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خوراک کی ضروری اشیاء جیسا کہ آٹا اور گھی وغیرہ کی عوام کو سرکاری نرخنامے پر فراہمی یقینی بنائی جائیگی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی کاروائیاں جاری رہیگی ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی کے پی فوڈ اتھارٹی نے صوبے کے طول و عرض میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہے جو قوم پر آئی مصیبت کی اس گھڑی میں خوراک کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرینگے۔