چیف سیکٹری خیبر پختونخواہ نےکرونا وائرس وبا کی مد ایک میٹنگ میں ٹاسک فورس بنائی ۔ جس میں مختلف اداروں کو شامل کیاگیا۔
لاک ڈائون کے پیش نظر ٹاسک فورس نے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں شروع کر دیں۔ کے پی فوڈ اتھارٹی اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ بنوں نے ڈومیل میں ایک کاروائی کے دوران مختلف گوداموں اور ہول سیل ڈیلرز پر چھاپے مارے۔ اس دوران 20 کلوگرام مختلف ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز جس میں ملک پیک، بسکٹس، کپ کیکس برآمد ۔ اس کے علاوہ ایک گودام سے تقریبا 40 کلوگرام چائنہ سالٹ برآمد کر لیا گیا۔ ایکسپائرڈ اور ممنوعہ سامان بیچنے پرایک بیکری اور دو گودام سیل کر کے بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔