ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر سہیل خالد کی جاری کردہ احکامات کے پیش نظر ضلعی پولیس کا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مین بازاروں میں کارروائی لوکل ٹرانسپورٹ کو بند رہنے کی سختی سے ہدایت ہوئی کوئی بھی لوکل ٹرانسپورٹ کی گاڑی بغیر ایمرجنسی کے بازار میں دکھائی نہ دے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ آگاہی مہم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جملہ ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور ٹریفک عملہ نے عوام کو کرونا وائرس اور اس سے بچنے کی حفاظتی تدابیر سے بھی آگاہ کیا اور جگہ جگہ ہجوم کو پرامن طور پر منتشر کرتے ہوئے انہیں گھروں میں محدود رہنے کا کہا۔