وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے پبلک ہیلتھ ریاض خان نے کہا ہے کہ عوام کورونا وائرس کی وباء سے ڈرنے کی بجائے حفاظتی اقدامات پر عمل کرکے اپنے آپ کو محفوظ بنائیں، معمولی غفلت آپ اور آپ کے پیاروں کو زندگی کی نعمت اور خوشیوں سے محروم کرسکتے ہیں عوام چند روز کیلئے اپنی سرگرمیاں محدو د کرکے اس وباء سے اپنے آپ کو بچا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر بونیر خالد خان اور شہزاد اکبر کے ساتھ دورہ جوڑ ہسپتال، غوری فلور ملز اور بونیر فلور ملز کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ریاض خان نے کہا کہ بونیر میں کہی پر بھی آٹے کا بہران نہیں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے اب پوری دنیا کو لپیٹ میں لے کر تباہی مچائی ہے جس سے بچنے کا واحد حل صفائی اور دیگر احتیاطی تدابیر میں پوشیدہ ہے، غفلت کرنے والے ممالک جس میں اٹلی سرفہرست ہے، کے لوگوں کا حال ہمارے سامنے ہے کہ اب ان لوگوں کو دفنانے کے لئے بھی وسائل نہیں مل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت باالخصوص ضلعی انتظامیہ بونیر کی جانب سے لوگوں کی سرگرمیاں محدود کرنے کے لئے جو اقدامات اُٹھائے گئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں اور اگر لوگوں نے اس پر بھر پور طریقے سے عمل کیا تو ان شاء اللہ ہم اس بلا سے محفوظ رہیں گے انہوں نے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اور دیگر سٹاف کو بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا۔