سٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے اپنے دفتر میں ضلع بھر کے تمام تھانوں کے سربراہان، لائن آفیسر، ایس پی انوسٹی گیشن دفتر، دیگر تمام چیک پوسٹ ہائے کے انچارجان اور چوکیات کی انچارجان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے احتیاطی مکمل کٹس تقسیم کر دی کٹس میں 2000ہزار ماسک،2500پلاسٹک گلوز،2200سرجیکل گلوز، 60ڈبے سنیٹائزرزاور 80مکمل یونیفارم کٹس شامل ہیں تقسیم حفاظتی کٹس کے موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نصیب شاہ خان، پے آفیسر فخر عالم، انچارج ڈی ایس بی افضل خان، لائن آفیسر عبد الواحد، پی اے سید عالم اور ریڈر ڈی ایس بی شاعر زادہ موجود تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے کہا کہ پولیس جوانوں کی اپنی حفاظت سب سے اہم ہے ا ب پولیس اور محکمہ ہیلتھ کے جوانان فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں خدمت خلق میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے لیکن احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے قرنطینہ سنٹروں میں تعینات پولیس جوانوں کو ڈبل احتیاطی کٹس مہیا کر دی اور کہا کہ آپ ہمارے ہیرو ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے شرکاء میٹنگ کو کورونا وائرس کے حوالے سے اگاہ کرتے ہوئے اس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، اپنے سمیت دیگر افراد کو اس سے محفوظ رکھنے کے حواے سے مکمل اگاہی اور معلومات فراہم کرتے ہوئے ابتدائی علامات، متاثرہ مریض کے علامات گھر یا دفتر کو اس سے کیسے محفوظ رکھا جائے، ہاتھ مکمل کس طرح دھونا چاہئے، ماسک کا استعمال، عام نزلہ، زکام اور کورونا وائرس کے درمیان فرق، کورونا وائرس کی پھیلاؤکے بنیادی ذرائع اور ان سے حفاظت اور اس کے ساتھ ساتھ فیلڈ اور خاص کر چیک پوسٹوں پر دوران چیکنگ ماسک کا استعمال اور غیر ضروری مل جل،حوالات میں رکھی گئے