پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئر مین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود کے درمیان ملاکنڈ ڈویژن میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے روک تھام اور خصوصاً اشیائے خورد و نوش کے قیمتوں میں بلاجوازاضافہ کرنے کے حوالے سے اہم ملاقات ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم،ڈی ایچ او سوات اکرام شاہ اور پاک فوج کے افسران بھی موجود تھے اجلاس میں کورونا وائرس اور آٹے کے قیمتوں میں بلاجواز اضافے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اور ضروری اہم فیصلے کئے گئے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مؤثر اقدامات کر رہی ہے اورہمیں متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مالاکنڈ ڈویژن کا ہر رہائشی کورونا وائرس سے بچ سکیں عوام کی بہتر صحت کیلئے ملاکنڈ ڈویژن بھرکے ضلعی انتظامیہ سخت فیصلے کررہے ہیں جس کے ہم خیرمقدم کررہے ہیں اور مکمل تعاون کررہے ہیں لہٰذا عوام غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کریں انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر علاج معالجے اوراپنی مر ض سے متعلق طبی مشورے ڈاکٹروں سے ڈائریکٹ براہِ راست ریڈیو ایف ایم 98 سوات کے خصوصی ٹرانسمیشن ”ریڈیو کلینک” میں روزانہ صبح دس بجے سے ایک بجے تک 09469240160پر مختلف ڈاکٹرز کی موجودگی میں حاصل کرسکتے ہیں اس کا مقصد عوام کو کسی بھی بیماری کی صورت میں ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے پاس جانے سے نجات دلانا ہے زیادہ بیماری کی صورت میں 1122سے رابطہ کریں تاکہ مریضوں کے علاج میں تاخیر نہ ہو سرکاری ہسپتالوں میں تمام امراض کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز تعینات اور آن کال ہے عوام کو چاہئے کہ غیر ضروری ہسپتالوں کا روح نہ کریں انہوں نے اشیائے خورد و نوش کے قیمتوں میں بلاجوازاضافہ کرنے والے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو خبردار کیا کہ بنیادی ضروری اشیاء کے نرخ بڑھانے، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لوازمات مہنگے کرنے، ذخیرہ کرنے اور نہ بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیں گی عوام تمام تجارتی مراکز کی کڑی نگرانی کریں شکایات کی صورت میں ہم سے یا ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم سے رابطہ کریں تاکہ بروقت قانونی کاروائی ہو سکیں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ملاکنڈ ڈویژن میں وہ خود تمام آپریشن کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں