چیف سیکریٹری خیبر پختونخواہ کو کمشنر مردان ڈویژن مطہر زیب و ڈپٹی کمشنر محمد عابد خان وزیر نے ضلع میں کرونا وائرس کے حوالے سے تفصیلی اگاہ کیا۔
چیف سیکریٹری خیبر پختونخواہ ڈاکٹر کاظم نیاز نے سیکریٹری ہوم و سیکریٹری رلیف کے ہمراہ مردان میڈیکل کمپلیکس و قرینطینہ سنٹر کا بھی دورہ کیا ۔اس موقع پر کمشنر مردان ڈویژن ، ڈی آئی جی مردان,اعلی عسکری حکام ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈی ایچ او ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موجود تھے۔
چیف سیکریٹری نے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ کمشنر مردان ڈویژن و ڈی آئی جی مردان کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں تمام تر انتظامات بروائے کار لانے کی ہدایات جاری کی۔
چیف سیکریٹری خیبر پختونخواہ نے تمام تر انتظامات پر ایطمنان کا اظہار کیا جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور انتظامیہ،صحت سمیت دیگر محکموں اور پولیس کو احتیاط کی ہدایت کی۔