گومل میڈیکل کالج میں قائم قرنطینہ سنٹر کے اندر موجود طبی عملہ کو تمام تر بنیادی و حفاظی اشیاء فراہم کردی گئیں۔ اندر موجود زائرین سے چند احباب کا رابطہ ہے جنکے مطابق انتظامات تسلی بخش ہیں۔
حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے انتہائی سنجیدہ و جنگی اقدامات اٹھا رہی ہے۔
آپ سے گزارش ہے کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور عوامی اجتماعات، میل جول اور اکٹھ سے اجتناب کریں۔
ہاتھ ملانے اور گلے لگانے سے گریز کریں۔ اگر کوئی آپ سے ہاتھ نہیں ملاتا تو ناک بھوں مت چڑھائیں۔ گھر میں داخل ہونے کے بعد پہلا کام صابن سے ہاتھ دھونے کی عادت اپنائیں۔