ضیاء اللہ بنگش نے پاکستان ڈیجیٹل سٹی کے قیام کے لیے سائٹ کا جائزہ لیا اور محکمے کے افسران سے بریفنگ لی اور ضروری ہدایات جاری کیے، خیبرپختونخوا حکومت پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل سٹی ہری پور میں تعمیر کرنے کی جا رہی ہے، جس سے ہزارہ دیجن، پشاور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کے طلباء مستفید ہوں گے، ہری پور میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی منصوبے کا سنگ بنیاد وزیراعظم عمران خان رکھیں گے، خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بےشمار مواقع موجود ہیں، موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں سرمایہ کاروں کو بہترین مواقع فراہم کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کے حوالے سے مختلف پراجیکٹس پر کام جاری ہے، اس موقع پر ایم پی اے ارشد ایوب، پی ٹی آئی رہنما یوسف ایوب، سیکرٹری مختیار احمد، ایم ڈی خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ شہباز اور خان اور دیگر افسران بھی ضیاء اللہ بنگش کے ہمراء تھے۔