خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی مینگورہ شہر کے گرد و نواح میں بڑی کاروائیاں، مصالحوں میں ناقص اجزاء کے استعمال اور صفائی کی خراب صورتحال پر دو کارخانوں اور ایک گودام کو سربمہر کر کے ناقص اشیاء قبضے میں کر لئے۔ عوامی شکایات پر کاروائی عمل میں لائی گئی، کاروائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی خان کی سربراہی میں شہاب خان اور شکیل احمد کی معاونت میں ہوئی مراد علی کے مطابق کاروائی ملاوٹ مافیا کے خلاف ایک کاری ضرب ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف ڈپٹی ڈائریکٹر اسد قاسم کی تشکیل شدہ خصوصی ٹیمیں دن رات کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔