کوروناوائرس کی وباء کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظرڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم خان اور کیجولٹی انچارج طارق خان نے سیدو شریف کیجولٹی ہسپتال کے باہر کیجولٹی کے احاطے میں خصوصی فلو اوپی ڈی کاانعقاد کیاگیاہے، خصوصی فلو اوپی ڈی میں اگرکوئی ایسا کیس سامنے آجائے تو کیجولٹی کے مریض اور سٹاف اس وائرس سے محفوظ رہیں گے اس حوالے سے ڈی ایم ایس ڈاکٹرمحمد سلیم خان،ڈی ایم ایس ملک سعد اللہ خان،کیجولٹی انچارج طارق خان،کیجولٹی سپروائزرروزی احسان اور دیگر نے خصوصی فلو اوپی ڈی کا معائنہ کیا اور تمام صورت حال کا جائز لیا اور آنے والے فلو کی مریضوں سے سہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کی فلو کی مریضوں نے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد صرف اور صرف کوروناوائرس کے متوقع پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاتی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سیدو کیجولٹی میں ہر قسم امراض کے مریضوں کے آنے اور زیادہ رش کے باعث خصوصی فلواو پی ڈی کایہ اہم اقدام کیا ہے تاکہ فلو کے مریضوں کوموقع پرتمام طبی سہولیات بروقت مل سکیں انہوں نے کہا کہ تمام انتظامات کی نگرانی میں خود کررہا ہوں کیجولٹی میں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر کی ڈیوٹیاں مختلف شفٹوں میں لگا دی گئی ہیں انہوں نے عوا م سے اپیل کی کہ عوام حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل درامد یقینی بنائیں۔