وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اجمل خان وزیر نے کورونا وائرس کے سد باب بارے اُٹھائے گئے حکومتی اقدامات پر میڈیا کو بریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے پوری حکومتی مشینری حرکت میں ہے اور اس ضمن میں صوبائی حکومت مزید فیصلے لینے پر غور کررہی ہے۔ سول سیکرٹریٹ میں واقع اطلاع سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات نے کہا کہ صوبے کے عوام پر حکومت کے تمام وسائل قربان ہیں، سوشل میڈیا پر درازندہ قرنطینہ سے متعلق چلنے والی ویڈیو اور خبریں غلط ہیں اور کورونا کے تمام مریض ایران کے علاقے تفتان سے آنے والے زائرین ہیں جبکہ ڈی آئی خان میں آج ایران سے دو سو مزید زائرین آئینگے جنہیں قرنطینہ میں رکھا جایے گا۔ میڈیا اور سوشل میڈیا کو عوامی آگاہی میں کردار ادا کرنے بارے اجمل وزیر نے بتایا کہ کل حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں جان بحق ہونے والا فرد کورونا کا مریض نہیں تھا اور سوشل میڈیا پر خبریں چلانے والے ذمہ دار شہری کی طرح عوام میں خوف و ہراس پھیلانے سے گریز کریں۔عوام کو مخاطب کرتے ہوئے مشیر اطلاعات نے بتایا کہ عوام گھروں تک محدود رہیں، گھبرانہ بالکل نہیں لیکن احتیاط ضرور کریں اور غیر ضرور ٹیسٹ کرنے سے پرہیز کریں۔ مشیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کورنا وائرس خدشہ کے پیش نظر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے صوبہ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وباءکی شکل اختیار کرگیا، عوام کے ساتھ قیدیوں کو بھی ریلف دینگے،سزائیں کم ہونے سے بیشتر قیدیوں کو رہائی مل جائے گی، تاہم فیصلہ کا اطلاق دہشتگردی کے واقعات میں سزایافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی کے مشیر نے بتایا کہ کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری دفاتر بند کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے اور ڈائریکٹریٹ اور غیرضروری عملہ کی فہرستیں طلب کرنے کے بعد چھٹیوں کافیصلہ کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جن ملازمین کی عمر پچاس سال سے زائد ہے انکو پندرہ دن کی چھٹی دے دی گئی پچاس سال سے زائد سرکاری ملازمین کو نجی تقریب میں بھیٹنے سے گریز کرنے کی تاکید بھی کی گئی ہے۔ اسی طرح سرکاری محکموں میں حاملہ خواتین اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ملازمین کو بھی پندرہ دن چھٹیاں دے دی ہیں۔ عوامی آگاہی مہم میں علما کردار بارے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ محکمہ اوقاف نے بھی علما کرام اور خطیبوں کو احکامات جاری کیے ہیں