ضلعی انتظامیہ پشاور نے کاروائی کر تے ہوئے آلودہ اور گندے نالوں کے پانی سے سیراب کرنے پر مزید30 ایکڑپر زیر کاشت سبزیاں تلف کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر آعلی خیبر پختونخوا اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت کے احکامات اورکمشنرپشاور ڈویژن امجد علی خان اور ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر (سٹی) سارہ رحمان نے ٹی او آر ریاض اعوان کے ہمراہ زریاب کالونی اور چارسدہ روڈ پرگندے نالوں سے سیراب کرنے والے کاشتکاروں کے خلاف کاروائی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر (شاہ عالم) ڈاکٹر احتشام الحق اور اسسٹنٹ کمشنر (متنی)رضوانہ ڈارنے ٹاؤن انتظامیہ کے ہمراہ متنی اور دیگر علاقوں میں گندے نالوں سے سیراب کرنے والے کاشتکاروں کے خلاف کاروائی کی۔ کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر گندے نالوں سے سبزیاں کاشت کرنے پر 30 ایکڑ پر زیرکاشت سبزیوں کو بھاری مشینری کے زریعے تلف کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے پشاور کے تمام کاشت کاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گندے نالوں کے پانی سے سبزیاں و دیگر فصلیں کاشت نہ کریں کیوں کہ اس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انھوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو اپنے علاقوں میں گندے نالوں کے پانی سے سیراب کرنے والے کاشت کاروں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ہے۔