مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش کا مالاکنڈ لیویز ہیڈکوارٹر میں قائم اطلاع رپورٹنگ ہب کا دورہ. اطلاع ڈیجیٹل رپورٹنگ پلیٹ فارم صوبے کے پولیس تھانوں کو ڈیجیٹلاز کرنے کا منصوبہ ہے جس میں پولیس سٹیشن کے تمام دستاویزات کو کمپیوٹراز کیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ٹیم نے اطلاع ڈیجیٹل رپورٹنگ پلیٹ فارم کے حوالے دورے میں شریک مہمانوں کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر مالاکنڈ ریاض محسود، ڈپٹی کمشنر، مالاکنڈ لیویز کے افسران و جوان، خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر شہباز خان، ڈائریکٹر مارکیٹنگ محمد منیم، ڈپٹی ڈائریکٹر عمران خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی مشیر ضیاء اللہ بنگش کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے مطابق تحت تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھ رہا ہے، اطلاع ڈیجیٹل رپورٹنگ پلیٹ فارم کا استعمال ابتدائی طور پر مالاکنڈ میں شروع کیا گیا ہے جس کو جلد صوبے کے تمام اضلاع تک توسیع دی جائیگی. ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ پولیس مل کر اس منصوبے کو کامیاب بنا رہے ہیں کیونکہ ڈیجیٹلازڈ نظام سے شفافیت اور کام کرنے میں تیزی آتی ہے. انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پالیسی کے تحت گڈ گورننس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور خیبرپختونخوا پولیس کو ڈیجیٹلائزڈ کر کے کارکردگی کو مزید بہتر بنا رہے ہیں. دورے کے دوران مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے اطلاع ڈیجیٹل رپورٹنگ پلیٹ فارم میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے لیویز اہلکاروں میں اسناد بھی تقسیم کیں۔