وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش کا درشل مردان کا دورہ، دورے کے دوران وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر ضیاء اللہ بنگش کو درشل مردان کوآرڈینیٹر پیر عماد نے اینکوبیشن سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پراپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے ضیاء اللہ بنگش نے کہاکہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ درشل سنٹر میں چھ ماہ کے مدت میں نوجوانوں کو اس قابل بنایا جارہاہے کہ وہ اپنا کاروبار شروع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ درشل سنٹرز کو صوبے کے دوسرے اضلاع تک توسیع دی جارہی ہے تاکہ ذیادہ سے ذیادہ نوجوان اس سے مستفید ہو۔ دورے کے دوران خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر شہباز خان، ڈائریکٹر مارکیٹنگ محمد منیم، ڈپٹی ڈائریکٹر عمران خان اور دوسرے عہدیدار بھی موجود تھے۔ درشل مردان کے سٹارٹ اپ کے نوجوانوں نے اپنے پراجیکٹس اور بزنس آئیڈیاز سے مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء کو آگاہ کیا۔ضیاء اللہ بنگش نے درشل مردان کے سٹارٹ اپس کی تعریف کی اور مستقبل میں ان کو تمام تر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ضیاء اللہ بنگش نے درشل کے تمام اسٹارٹ اپس کے پراجیکٹس کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔