کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے تمام سرکاری اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ عدالتوں میں زیر التوا مقدمات میں سرکاری موقف واضح دلائل اور اثبات سمیت جلد جمع کروائیں تاکہ عدلیہ کو ان  مقدمات کی جلد نمٹانے میں مدد مل سکے اور عوامی اہمیت کے رکے ہوئے منصوبے بروقت تکمیل تک پہنچائے جا سکے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کبل گریڈ سٹیشن کی تعمیر کیلئے مجوزہ زمین سے متعلق سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کے علاوہ مخکمہ پیسکو (واپڈا) کے اعلی حکام بھی موجود تھے اجلاس میں مذکورہ مسئلے کی ہر پہلو سے جائزہ لیا گیا۔ اور مخکمہ پیسکو کے حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی جواب تمام تکنیکی ثبوتوں سمیت جلد از جلد دارالقضاء میں جمع کرائیں اور عدالت میں اعلی افسران کو بذات خود پیش ہونے کی بھی ہدایت کی گئی تاکہ مقدمہ طول پکڑنے کی بجائے جلد از جلد فیصلہ ہوسکے اس موقع پر عدالت میں سرکاری سطح پر جواب جمع کرنے کی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ حکام کو کل تک جواب جمع کرنے کی ہدایت کی گئی۔دریں اثناء 1122 سروسز کی فراہمی کیلئے تحصیل سطح پر ایمرجنسی سنٹروں کی قیام کیلئے مختلف تحصیل لیول پر انتظامات پر بھی اجلاس میں بحث ہوئی ڈپٹی کمشنر سوات نے اجلاس کو بتایا کہ عارضی طور پر ان ایمرجنسی سنٹرو ں کے قیام کیلئے سرکاری بلڈنگ مہیا کیے گئے ہیں جبکہ مستقل عمارتوں کے قیام کیلئے سرکاری زمین بھی جلد فراہم کی جائے گی تاکہ یہ اھم ادارہ اپنے دفاتر میں مشینری اور ساز و سامان سمیت عوام اپنی خدمات 24 گھنٹے آسانی سے فراہم کر سکے۔ اجلاس میں مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بحث ہوئی اور انہیں بروقت تکمیل کیلئے ہدایات دی گئیں۔