وزیراعلی کے مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ خان بنگش کا وفاقی سیکرٹری آئی ٹی، پاکستان کونسل فار انجینئرنگ، اور سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے نمائندوں سے اہم ملاقات۔ ملاقات میں کے پی آئی ٹی بورڈ کی طرف سے وفاق کے ساتھ جائنٹ وینچر کے تحت شروع کردہ منصوبوں پشاور ڈیجیٹل کمپلیکس، ہری پور ڈیجیٹل سٹی، آئی ٹی یونیورسٹی اور ایبٹ آباد منی ٹیکنالوجی اسٹیٹ منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاءاللہ خان بنگش نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے خیبرپختونخوا میں آئی ٹی سیکٹر میں ایک انقلاب آئے گا۔ روزگار کے مواقع نوجوانوں کو میسر ہوں گے اور بڑے پیمانے پر بیرونی سرمایہ کار بھی صوبے میں راغب کیے جائیں گے۔