وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے آبپاشی ریاض خان سے جمعرات کے روز رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک اورا رکین صوبائی اسمبلی ہمایون خان اور احتشام جاوید اکبر نے پشاور میں ملاقات کی اور عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں مختلف تجاویز پر غوروخوص کیا گیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ وہ عوام کی خدمت کو اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں اور پی ٹی آئی کی حکومت صوبے کو خوشحالی سے ہمکنار کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے لئے خوشحالی کے دن قریب ہیں اور وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی قیادت میں منتخب نمائندے اور سرکاری افسران ترقیاتی اقدامات تیزی سے اٹھا رہے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔دریں اثناء معاون خصوصی سے ان کے حلقہ نیابت کے عوامی نمائندہ وفد نے بھی ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ معاون خصوصی نے بعض مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے اور یقین دلایا کہ حلقے کی ترقی ان کا مشن ہے جس کے لیے وہ اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔اس موقع پر مسائل کے حل کروانے کی یقین دہانی پروفد نے معاون خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔