خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ اجمل خان وزیر نے اپنے آفس اور اطلاعات و تعلقات عامہ کی وزارت کا منصب سمبھالتے ہی تحصیل لاہور پریس کلب ( صوابی ) کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے صحافیوں کی قربانیاں لازوال ہے صحافیوں نے دہشت گردی جیسے مشکل حالات میں اپنی صحافتی زمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دی ۔ تحصیل پریس کلبوں کو سالانہ گرانٹ کے اجراء کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل لاہور پریس کلب ( صوابی ) کے صدر فرمان اللہ نیازی کے قیادت میں ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد میں تحصیل لاہور پریس کلب ( صوابی ) کے سرپرست اعلیٰ بابو سلطان بہادر ، صدر فرمان اللہ نیازی ، پریس سیکرٹری مقصود علی نیازی شریک تھے۔
وفد نے صوبائی وزیر کو پریس کلب اور کام میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور اضلاع کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی پریس کلب کے صدر فرمان اللہ نیازی نے وزیر اطلا عات اجمل خان وزیر کو اطلاعات کی وزرات کا منصب سنبھالنے پر مبادکباد پیش کی ۔اس موقع پر وزیر اطلاعات اجمل خان وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت صحافیوں کی مشکلات سے اگاہ ہے صحافیوں نے مشکل حالات میں اپنی زمہ داریاں بخوبی نبھائی اور قیام امن کے لیے قربانیاں بھی دی ۔صحافیوں کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل پریس کلب کو سالانہ گرانٹ کی اجراء کے لیے پالیسی بنا رہے ہے تاکہ پریس کلب کے تعمیر ومرمت کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جاسکے ۔
صوبائی وزیر اطلاعات اجمل خان وزیر نے تحصیل لاہور پریس کلب ( صوابی ) کو بروقت پریس کلب انتخابات یقینی بنانے پر تعریف اور مبارکباد پیش کی اور پریس کلب کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔تحصیل لاہور پریس کلب ( صوابی ) کے سرپرست اعلیٰ بابو سلطان بہادر نے صوبائی وزیر اطلاعات اجمل خان وزیر کو پریس کلب ( صوابی ) دورہ کرنے کی دعوت دی۔