وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات تاج محمد ترند کا جنوبی اضلاع میں واقع جیلوں کے دورے کے موقع پر سنٹرل جیل کوہاٹ اور کرک میں میں خطاب۔
صوبائی حکومت صوبے کے جیلوں میں اصلاحات لانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔۔
کوہاٹ جیل میں قیدیوں سے ملاقات کی اور ان سے جیل میں سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
معاون خصوصی نے جیل حکام کو ہدایت کردی کہ جیل میں قیدیوں کو بہترین کھا نا مہیا کی جائے اور ان کی بہترین اخلاق تربیت کی جائے۔
جیل میں قید کم عمر قیدیوں کو کھیل کود کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائے۔
جیلوں میں ادویات اور دیگر سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
قیدیوں سے رشتہ داروں کے ملاقات میں آسانیاں پیدا کی جا ئے۔
جیل میں جا ری تعمیراتی کام کو جلد سے جلد اور معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔