ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر سہیل خالد کی خصوصی احکامات کی روشنی میں زیر نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک محمد شاہ خان انچارج ٹریفک وارڈن ASIخا ضر خان اور انکی ٹیم نے کالے شیشوں، فلیش لائٹس اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع بھر سے متعدد گاڑیوں کے کالے شیشے، فلش لائٹس اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتارے گئے اور موقع پر چالان کئے گئے اس کارروائی کا مقصد جرائم کی انسداد اور معاشرتی برائیوں کی اصلاح کے اقدامات کو یقینی بنانا ہے یاد رہے کہ کارروائی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔