وزیراعلٰی کے مشیر برائے انفارمیشن و تعلقات عامہ اجمل خان وزیر نے منگل اپنے عہدے کا حلف لیتے ہوئے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلٰی حکام سے بریفنگ لی۔ ایڈیشنل سیکرٹری عطاالرحمٰن و ڈی جی انفارمیشن امداداللہ خان نے مشیر کو محکمہ بارے بریفنگ دی۔
اس موقع پر مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی محمود خان کی جانب سے دی گئی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی بھرپور کوشش کرونگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ تمام نشریاتی اداروں پر حکومتی موقف کا بھرپور طریقے سے دفاع کریں۔
اجمل خان وزیر کا مزید کہنا تھا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت اور عوام کے درمیان رابطہ پل کا کردار ادا کررہاہے اور عوام اور حکومت کے درمیان پیدا ہونے والی خلا کو انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے توسط سے پُر کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لوکل، ریجنل، نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا میں وزیراعظم عمران کے ویژن اور وزیراعلی محمود کے ہدایات کا دفاع کرونگا اور نشریاتی اداروں پر نئے پاکستان کی تصویر اُجاگر کرونگا ۔
بریفنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اجمل خان وزیر کا کہنا تھا ان کی کوشش ہوگی کی صحافیوں کیلئے فلاحی سکیمیں متعارف کریں اور تمام نشریاتی اداروں، صحافتی تنظیموں اور صحافیوں کیلئے ان دفتر کے دروازے ہر وقت کھُلے ہیں ۔
ضم شدہ اضلاع بارے خصوصی تاکید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کے پریس کلبوں کی بحالی، فعالی اور صحافیوں کے فلاح و بہبود کیلئے وہ خصوصی کوششیں کرینگے۔