انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز پشاور میں کشمیریوں کیساتھ یکجہتی اور مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے کی غرض سے تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرکے ہندوستان کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کو دکھا دیا اور ہر فورم پر امن کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی بہترین خارجہ پالیسیوں کا آج ناقدین بھی داد دے رہے ہیں۔ پوری امت مسلمہ آج کشمیر کے مسئلے پر ایک ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو یو۔این کی قراردادوں کے مطابق آزادی ملے گی۔ ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاکہ ہماری پالیسی بڑی واضح ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق دیاجائے اور ہندوستان کشمیرمیں ظلم وستم بند کریں۔ ہم اپنی آواز اورکشمیریون کی آزادی کیلئے جدوجہد ہر پلیٹ فارم سے کریں گے ہمیں خودکو بھی مضبوط کرناہے، اپنی معیشت، ٹیکنالوجی، تعلیم اور زندگی کے ہرشعبے میں بہتری لانی ہوگی تاکہ پاکسان پوری دنیاکی توجہ کا مرکز بن سکیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی کے مشیر برائے اعلی تعلیم خلیق الرحمان نے کہاکہ کشمیریون کیساتھ بڑا ظلم ہورہاہے وہاں پر سب کچھ تباہ ہورہے ہیں بین الاقوامی کمیونٹی کو اپنا رول ادا کرناچاہئے کہ مسئلہ کشمیر کا کشمیریوں کی مطالبے کے مطابق حل نکالا جاسکے۔ ہماری حکومت اور پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ہم ہر فورم پر ان کیلئے آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے نوجوانوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھی سائنس، ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا ٹولز استعمال کرکے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی آواز پوری دنیا تک پہنچاسکے۔ کشمیریوں کیساتھ ظلم ہورہے ہیں مگر وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو آزادی ملے گی۔ معاون خصوصی برائے انٹی کرپشن شفیع اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ کشمیر کی حالت ایک جیل جیسی ہوگئی ہے جہاں پر کاروبار زندگی مکمل طور پرمفلوج ہوچکی ہے اور ہندوستان کی طرف سے غیرانسانی رویہ اپنایاجاراہے آرٹیکل 370 کا خاتمہ ایک قابل مذمت اقدام ہے جوکہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کی ایک ناکام کوشش ہے انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم یو۔این کے قراردادوں کے خلاف ہے۔ کشمیریوں کو ان کی آزادی کا حق دیناچاہئیے عمران خان نے کشمیر کے سفیر کے طور پر کام کیا ہے اور پوری دنیا میں کشمیرکے مسئلے کو اجاگرکیا ہے۔ تقریب میں انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے کشمیر کے حق میں اب تک کئے گئے اقدامات، ریلیوں، سمینارز، ورکشاپ اور ڈسکشنز کے بارے میں انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹرنے فورم کو آگاہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر تینوں کے کیبنٹ ممبرز نے انسٹی ٹیوٹ میں قائم سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے انکیوبیشن سنٹرز درشل کا بھی دورہ کیا اورمختلف پراجیکٹس کے بارے میں ان سے معلومات لی۔
Home Information Technology انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز پشاور میں کشمیریوں کیساتھ یکجہتی اور مسئلہ...