اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی ثوبیہ ضیاء نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہے، ان کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے، اور ان افراد کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں خصوصی افراد کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں ان کے مسائل سنے گئے اور ان پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ ان کے مسائل فوری طور پر حل کی جائے اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرکے ان لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں، تاکہ ان لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوسکیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام سرکاری دفاتر میں خصوصی افراد کے آمد ورفت میں آسانی کے لئے ریمز لگائے جائیں، تاکہ ان خصوصی معذور افراد کیلئے سہولت اور آسانی میسر آسکیں۔