اے سیز کانفرنس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جان محمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنائنس نیک محمد، اسسٹنٹ کمشنر مردان مس گل بانو تخت بھائی مس صوبیا ضیا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز ضلع مردان،تحصیلداران ضلع مردان، منیجر سروس ڈیلیوری سنٹر مردان سمیت ڈی آر اے و ایل اے سی اور ریونیو اسسٹنٹ نے شرکت کی۔اس موقع ڈپٹی کمشنر مردان نے ماہ جنوری و فروری کے ریونیو معاملات اور جاری سرگرمیوں میں شامل ہیلتھ فیسیلٹیز، سکول، پٹوارخانوں وغیرہ چیکنگ، صفائی مہم،مضر صحت خوراک،بازار چیکینگ اور تجاوزات وغیرہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے اسسٹنٹ و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی کو سراہا جبکہ کمیوں کو ختم کرنے کہ ہدایات کی۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے اس موقع پر موجود تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ کی بنیاد پر بازار چیکنگ اور روزمرہ استعمال اشیا خوردنوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے اور سکول و ہسپتال کی چیکینگ کیلئے احکامات جاری کی۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کی خدمت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔