شانگلہ میں پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کے باوجود بھی چوتھے روز پولیو مہم سخت سیکیورٹی کیساتھ اختتام پذیرہوگئی، پولیو ٹیموں نے پولیس کی سیکیورٹی میں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کی نگرانی متعلقہ ڈی ایس پیز نے خود کی پولیو کے چو تھے دن کے اختتام پر ڈی سی شانگلہ کے ساتھ میٹنگ میں پولیو فوکل پرسن شانگلہ پولیس انسپکٹر علیم خان نے شرکت کی میٹنگ میں بہترین سیکیورٹی پر ڈی سی صاحب نے شانگلہ پولیس کو داد دیا اور ڈی پی او شانگلہ ملک اعجاز کی بہترین حکمت عملی اور انتظامات کو خوب سراہا۔