بخشالی بازار میں کھلی کچہری کے دوران عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر  کو ضلعی محکموں سے متعلق مسائل کھل کر بیان کیے ، ڈپٹی کمشنر مردان عابد وزیرنے مسائل سننے کے بعد فوری طور پر متعلقہ حکام کوحل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گل نواز آفریدی کے ابتدائی کلمات سے کھلی کچہری کا باقاعدہ آغاز پرعمائدین علاقہ قاضی بشیر احمد، رشید خان، غفران اللہ ایڈوکیٹ،مولانا فیاض، ہیڈ ماسٹر فیض الرحمان باچہ، سریر احمد اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر کو بخشالی سے متعلق عوامی مسائل بیان کئے جن میں ریسکیو1122سروس کی فراہمی، صفائی ستھرائی، نکاس آب، غیر ضروری سپیڈ بریکرز کو ہٹانے، آوارہ کتوں کی بھرمار کے خلاف آپریشن، سکولوں میں ضروری انتظامات اور سہولیات کا فقدان، گلی کوچوں کی تعمیر و مرمت، مین روڈ پر بجلی کے کھمبے ہٹانے، واٹر سپلائی سکیم کی مرمت، نوجوانوں کیلئے سپورٹس گراونڈ، آر ایچ سی بخشالی پر کام شروع کرنے کے علاوہ دیگر مسائل شامل تھے ڈپٹی کمشنر مردان عابد وزیر نے اپنے خطاب میں زیادہ تر مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کردئیے جبکہ دیگر مسائل متعلقہ محکموں کے افسران کو سپرد کرکے ان کو جلد از جلد حل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، ڈپٹی کمشنر عابد وزیر نے کہا کہ عوام کے فلاح و بہبود اور ان کے مسائل براہ راست سننے اور فوری طور پرحل کرنے کیلئے صوبائی حکومت کے منشور کے مطابق کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا انہوں نے کہا کہ عوام صفائی ستھرائی کا خیال رکھے اور ساتھ ہی کاروبار میں  ملاوٹ سے بھی گریز کریں اسی طرح غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں سرکاری محکمے کے اہلکاروں سے جو بھی مسلہ ہو اس کو براہ راست بیان کریں بخشالی کے سماجی اور عوامی حلقوں نے کھلی کچہری کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔