خیبرپختونخوا تحصیل لیول انڈر 21 گیمز کا افتتاح سوات میں منعقدہوا۔تقریب میں ریجنل سپورٹس آفیسر سکندر شاہ مہمان خصوصی تھے۔ گیمز میں ضلع سوات کے سات تحصیلوں کی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں میں فٹبال،والی بال، رسہ کشی،کبڈی،بیڈمنٹن اور ایتھلیٹکس شامل ہیں مختلف گیموں میں اول آنے والے کھلاڑی پشاور میں منعقدہ صوبائی سطح پر تقاریب میں ضلع کی نمائندگی کریں گی۔ کھیلوں میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو بیس ہزار جبکہ دوسری نمبر پر آنے والے کھلاڑیوں کو دس ہزار روپے کیش انعام بھی دیا جائے گا یہ مقابلے19 فروری سے 22 فروری تک جاری رہیں گے اس موقع پر دوسروں کے علاوہ سوات سے تعلق رکھنے والی مارشل آرٹ کی انٹرنیشنل کھلاڑی عائشہ ایاز بھی موجود تھی افتتاحی تقریب میں دوسروں کے علاوہ کہلاڑیوں، تعلیم سے وابستہ افراد اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔عوام نے حکومت کی اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے مثبت سرگرمی قرار دی۔