ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سیدو شریف سوات کے سینئر اڈیٹر حبیب اللہ شباب مدت ملازمت پورا کرکے ریٹائرڈ ہوگئے اس سلسلے میں محکمہ خزانہ سوات کے اہلکاروں کی طرف سے ان کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی سی اے سردار محمد ہارون، ڈی اے او مراد علی خان، سینئر اڈیٹرز محمد اسحاق، یوسف خان اور محکمہ کے تمام اہلکاروں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ریٹائرڈ ہونے والے اہلکار کی محکمہ کیلئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کے خدمات کو یاد رکھا جائیگا مقررین نے 37 سالہ ملازمت پورا کرنے پر انہیں مبارکباد دی اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایااس موقع پر حبیب اللہ شباب کو مختلف تحائف بھی دیئے گئے الوداعی تقریب کے ا نعقاد پر انہوں نے محکمہ کے افسران اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔