ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالدکا تمام ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، تمام ایس ایچ اوز،انچارج چوکیات کو سختی سے ہدایات جاری کئے ہیں کہ اپنے اپنے علاقہ اختیار میں پولیو مہم کے دوران ناکہ بندیاں جاری رکھیں اور پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو اور کہا کہ پولیو مہم کے دوران امن و امان کی صورتحال بحال رکھنے اور محکمہ ہیلتھ کے عملہ کی حفاظت کو فول پروف بنانے کے لئے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں انہوں نے ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کریں تاکہ عملہ اپنی ذمہ داریاں بلاخوف وخطر سرانجام دیتے ہوئے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنا سکیں۔