ضلع بونیر میں انسدادِپولیومہم دوسرے دِن میں داخل، ضلعی انتظامیہ بونیرکے زیرنگرانی جاری مہم کے دوران ڈپٹی کمشنر بونیر محمدخالد نے سواڑی بازار، باباجی کنڈؤ اورتحصیل مندنڑمیں کوگاہسپتال، افغان مہاجرکیمپ ہسپتال، کنکوئی چوک، چملہ، ناوگئی اور دیگرعوامی شاہراہوں، ہسپتالوں، سول ڈسپنسریز میں متعین مقامات اورموبائل ٹیموں کا معائنہ کیاڈپٹی کمشنربونیرنے مہم پرماموراہلکاروں سے اُن کے کام اورسرگرمیوں کے حوالے سے پوچھامعائنے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر مندنڑ سعیداللہ جان بھی موجود تھے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بونیر محمدعلی خان نے تحصیل گاگرہ میں شلبانڈئی، امنور اور مضافات میں موبائل اورمتعین مقامات پرموجود انسدادِپولیومہم میں مصروف اہلکاروں کامعائنہ کیا بچوں کوپولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے اوراہلکاروں سے سرگرمیوں بارے معلومات لی اسسٹنٹ کمشنر ڈگر لطیف الرحمن، اسسٹنٹ کمشنر خوخیل قیصر خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرخدوخیل جناب عمر بن ریاض اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرمندنڑجناب نویداللہ شاہ نے مختلف مقامات پر انسدادِپولیومہم کا جائزہ لیا اور اہلکاروں سے ملاقات کرکے مہم بارے معلومات لی بچوں کوپولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے اورہدایات دیں کہ کوئی بھی بچہ قطروں کے بغیر نہ رہ جائے۔
Home District Administration ضلع بونیر میں انسدادِپولیومہم دوسرے دِن میں داخل، ضلعی انتظامیہ بونیرکے زیرنگرانی...