وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع ہری پور کا ایک روزہ دورہ کیا جہاں پر انھوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے ساتھ ساتھ خانپور فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا ہے۔ فیسٹیول میں میں ملک بھر سے ائے ہوے سیاحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ غیر ملکی سیاح بھی فیسٹیول کے مختلف تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مقامی ثقافت اور کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے دورہ خانپور کے دوران 2ارب 32 کروڑ روپے سے بننے والی 35 کلومیٹر طویل ترناﺅ کوہالہ بالا روڈ کا افتتاح کیا جس سے ملحقہ 55 دیہات کے عوام مستفید ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے خانپور کے پہلی گرلز ڈگری کالج کی بلڈنگ پر تعمیراتی کام کا افتتاح بھی کیا جس پر 83.7 ملین روپے لاگت آئے گی اور دو سالوں میں مکمل کی جائے گی۔ان منصوبوں کے علاوہ 39.6 ملین روپے کی لاگت سے ریسکیو1122 بلڈنگ کا افتتاح بھی کیا گیا جس کو 18 مہینوں میں مکمل کیا جائے گا جبکہ 139.09 ملین روپے کی لاگت سے خانپور تحصیل کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا گیا۔ خانپور فیسٹیول میں واٹر سپورٹ، مقامی ثقافت کی رونمائی ، پیراگلائیڈننگ، فوڈ سٹالز، کتب میلہ ، اورنج فیسٹیول اور دیگر تفریحی سرگرمیاں منعقد ہوئیں۔ افتتاحی تقاریب کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجود حکومت حقیقی معنوں میں ترقی کی طرف گامزن ہے اور صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس سے نہ صرف صوبہ بلکہ پورا ملک ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے میں پہلی ٹورزم اتھارٹی بنانے جا رہی ہے جبکہ صوبہ بھر میں ٹورسٹ سپاٹس کی نشاندھی کرنے کے بعد ان میں سیاحوں کے لئے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ صوبائی حکومت خانپور میں ٹوارزم فسلٹیشن سنٹرز بنائی گی جس سے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ اُنہوںنے کہاکہ پاکستان کا نمبر ون سیاحتی مقام نامز د ہونا وزیراعظم عمران خان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے ۔