ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر سہیل خالد کی وژن کے مطابق سب ڈویژنل پولیس آفیسر ڈگر زاہد خان کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ گاگرہ انسپکٹر بحرمند شاہ خان ہمراہ بھاری نفری پولیس نے حساس مقامات اور پہاڑی علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی اسی طرح ایس ایچ او تھانہ طوطالئی انسپکٹر عبد الوکیل خان نے ہمراہ بھاری نفری پولیس حساس مقامات، دیگر اضلاع سے متصل باونڈریز پرسرچ آپریشن کا انعقاد کیاجس کی نگرانی اکبر حیات خان سب ڈویژنل پولیس آفیسر طوطالئی نے کی سرچ آپریشن کے دوران پورے علاقوں میں پیدل گشت، سرچ ہو کر مجرمان اشتہاری علاقہ خود میں موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی اور کسی قسم شر پسند عناصر بھی موجود نہیں تھے مجموعی طور پر سرچ آپریشن کے دوران تھانہ طوطالئی اور گاگرہ میں 23مشتبہہ گان گرفتار کئے گئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے اپنے پیغام میں کہا کہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا مقصد معاشرے میں امن و امان قائم رکھنا اور جرائم پیشہ افراد اور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور جرائم پیشہ افراد خواہ کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت پر یقینی بنائیں گے اور مزید کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ انکی جڑ اکھاڑ پھینکنے تک جاری رہے گا۔